• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خزانہ کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے سعودی وزیر خزانہ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دنوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امور زیرِ بحث آئے۔ وزیراعظم نے خاص طور پر توانائی، انفراسٹرکچر اور مالیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔عشائیے کے دوران خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام کے لیے ایک "مثبت پیش رفت" قرار دیا۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے پاکستان کے تعمیری اور متوازن کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور غیر متزلزل برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید