• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ویزا فراڈ کیس، 10 بھارتی شہریوں پر فردِ جرم عائد

دبئی (سبط عارف) امریکی شہر بوسٹن میں 10 بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کی سازش کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت جعلی مسلح ڈکیتیاں کرائیں تاکہ دکانوں کے ملازمین خود کو جرائم کا شکار ظاہر کر کے امیگریشن فوائد، خصوصاً یو ویزا حاصل کر سکیں۔ یو ویزا (U Visa) امریکا میں اُن افراد کو دیا جاتا ہے جو کسی سنگین جرم کا شکار ہوں اور پولیس کی بلاخوف مدد کریں۔ ویزا کٹیگری” یو” کے تحت عارضی رہائش، کام کی اجازت اور بعد میں گرین کارڈ کا موقع ملتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق یہ ڈکیتیاں 2023 میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس میں کرائی گئیں، جہاں اسلحہ دکھا کر رقم لوٹی گئی اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی گئی تاکہ واقعہ حقیقی لگے۔

اہم خبریں سے مزید