کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کے ایران جنگ سے متعلق5اہداف:دعوؤں اور حقیقت میں فرق،ان دعوؤں میں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرنا اور ایران کے خلاف اسٹریٹجک دباؤ بڑھانا شامل تھا۔کیا واقعی تمام اہداف حاصل ہو چکے یا صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے،حالیہ جنگ بندی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کو مکمل اور حتمی فتح قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق زمینی حقائق اس دعوے سے زیادہ مطابقت نہیں رکھتے۔