کراچی (نیوز ڈیسک) آرٹیمس ٹو،خلا سے واپسی کا آخری مرحلہ ،آج بحر الکاہل میں لینڈنگ، جہاز 38ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوبارہ فضا میں آکر کیلیفورنیا کے قریب سمندر میں اتریگا۔ ہیٹ شیلڈ 2700ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کریگی، 11 پیراشوٹ لینڈنگ کو محفوظ بنائیں گے۔ اس دوران 3سے 6منٹ کا ریڈیو بلیک آؤٹ بھی ہوگا ، مشن کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس II اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جہاں خلائی جہاز اورین زمین پر واپسی کے دوران بحر الکاہل میں سپلیش ڈاؤن کرے گا۔ یہ لینڈنگ 00:07 GMT پر متوقع ہے، جب جہاز دوبارہ فضا میں داخل ہو کر کیلیفورنیا کے قریب سمندر میں اترے گا۔یہ مشن مستقبل میں چاند پر انسانی لینڈنگ کے بڑے پروگرام کا حصہ ہے اور اس کے دوران خلائی جہاز کو تقریباً 38ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی فضا میں داخل ہونا ہوگا، جہاں شدید حرارت اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔