• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران مذاکرات کوریج کیلئے کنونشن سینٹر میں" اسلام آباد ٹاکس" سینٹر قائم

اسلام آباد ( طاہر خلیل +ایوب ناصر ) امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات پر میڈیا کو آگاہی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات نے وزارت داخلہ کے اشتراک سے کنونشن سینٹر میں خصوصی انتظامات کر دیئے ہیںـ" اسلام آباد ٹاکس "کی کوریج کیلئے دنیا بھر سے50سے زائد غیر ملکی صحافی پاکستان پہنچ گئے ہیں ، جنہیں ایئر پورٹس پر ہی انٹری ویزے کی سہولت فراہم کی گئی ، وزارات اطلاعات کے افسران نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان میں موجود ڈیڑھ سو سے زائد غیر ملکی صحافیوں کو باضابطہ دعوت دی گئی ہے جبکہ پاکستان میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو بھی باقاعدہ کوریج کارڈ جاری کئے گئے ہیں ، وفود کے ساتھ ایران اور امریکہ کے صحافیوں کی آمد بھی جاری ہے ، کنونشن سینٹر میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے علاوہ مہانوں کی تواضع کا بھی انتظام ہے۔

اہم خبریں سے مزید