اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے وزیرِ خارجہ ٹام بیرینڈسن اور فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل بارو کا فون، جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سراہا ٹام بیرینڈسن نے پائیدار امن کے لیے سفارتی راستے کو فروغ دینے کی پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور دیرپا امن کے حصول کے لیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے مضبوط تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے فریقین نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔