اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزارت برائے مذہبی امور برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور327ویں خالصہ دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعہ کے روز بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باوجود 2800 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔واہگہ چیک پوسٹ پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا نے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق کہ ہمراہ بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پرسردار رمیش سنگھ اروڑا نے وساکھی میلے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بابا گرو نانک دیو جی کی مقدس دھرتی ہے اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔