اسلام آباد (طاہر خلیل) شکریہ فارن آفس کے گمنام سولجرز ، جنہوں نے دنیا میں پاکستانی پرچم سر بلند کیا۔ انٹر نیشنل ڈپلو میسی کے 3 بڑے واقعات ،تاریخ نے کامیابی پاکستان سے منسوب کی۔ آج کا تاریخی دن اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار و انبساط ضرور ، لیکن یہ دنیا کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ، آج اسلام آباد میں ایران ،امریکا مذاکرات ہونے جا رہے یں ،پاکستان دنیا بھر کیلئے مرکز نگاہ اور اسلام آباد سب کی توجہ کا مرکز و محور ،امریکا کا وزارتی وفد پہنچ گیا، اس وفد کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے داماد کر رہے ہیں ، جبکہ نائب صدر جے ڈی ڈونیس بھی مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی کریں گے ۔ ایران کا وفد بھی اسلام آباد میں ہے ، پاکستان کی ثالثی کاوشوں پر دو سپر متحارب ملکوں کا اعتماد یقیناً پاکستان کے پرچم ،پاکستان کے گرین پاسپورٹ کی فتح ہے ،آج پاکستان دنیا بھر کی ڈپلو میسی کو لیڈ کر رہا ہے ،مستقل جنگ بندی کیلئے اسلام آباد مذاکرات دنیا بھر کے میڈیا کی بریکنگ نیوز بنی ہوئی ہے، مذاکرات کا فریم ورک پاکستان نے تیار کیا ،دونوں بڑے متجارب وفود کا ابتدائی طور پر آمنا سامنا نہیں کرایا جائے گا ۔میزبانوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے بعد فریقین کی ملاقات ہو گی ، اور جیسا کہ پہلے بھی بتا یا گیا ہے کہ امریکا کے نائب صدر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ خارجہ تعلقات اور عسکری ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت خراب حالات میں ثالثی کا کردار سنبھالا جب دونوں فریقین تقریباً نیوکلر جنگ کے دھانے رپ پہنچ چکے تھےاور اگر خدانخواستہ ایٹمی جنگ ہوتی تو دنیا کا ہر شخص اس سے متاثر ہو سکتا تھا ، پاکستان نے چین کی مدد سے یقینا ً کروڑوں انسانوں کی زندگی بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی کرانے میں کامیاب رہا ، آج دنیا کو تاثر جا رہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کے قیام کا سب سے بڑا علمبردار بن گیا،یہ پہلا موقع نہیں کہ انٹر نیشنل ڈپلو میسی میں پاکستان نے دھاک بٹھائی ، پاکستان کی انٹر نیشنل ڈپلو میسی میں کامیابی کے 3 بڑے واقعات تاریخ کا حصہ بن گئے ۔اب دنیا پاکستان کو اسی نظر سے دیکھے گی ـ" گریٹ نیشن ،گریٹ کنٹری آف پاکستان "امریکی میڈیا کا یہ سلوگن ہم سب کیلئے قرار و افتخار کا باعث بن گیا ۔ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں ، منزل ابھی دور ہے، مشکلات اور رکاوٹیں قدم قدم پر بریکرز کی صورت میں موجود ہیں، لیکن اس بات پر بھی قوم کا اعتماد ہے کہ دفتر خارجہ کے Un Suung Soldiger (گمنام سولجرز) ایک ایک کر کے ہر بیرئر کو ہٹا دیں گے، مستقل جنگ بندی کا فائدہ صرف ایران ،امریکا کو نہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کو ہو گا۔ ہرمز کا راستہ کھلے گا۔