راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر زرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی اور مری میں عدالتوں کی کمی پوری کرنے کیلئے نئے کورٹ روم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 9نئی عدالتیں بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو جگہوں کی نشاندہی کی ہدایت۔عدالتوں کی منظور شدہ تعداد108ہے، لاہور ہائی کورٹ نےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو مراسلہ بھجوایاگیا جس میں کہا گیا کہ کورٹ رومز کی کمی کو پورا کیا جائے۔عدالتوں کی کمی پورا کرنے کیلئےٹیکسلا اور راولپنڈی میں 9نئے کورٹ رومز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق راولپنڈی اور مری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز (اے ڈی اینڈ ایس جے)کی30جبکہ سینئر سول ججز اور سول ججز(ایس سی اینڈ سی جے) کی 78عدالتوں کی منظور شدہ تعداد ہے۔جس میں سےاے ڈی اینڈ ایس جے کی32جبکہ ایس سی اینڈ سی جےکی61عدالتوں کے لئے کورٹ روم دستیاب ہیں۔