اسلام آباد ( جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی کشیدگی میں پاکستان کا کردار نہایت اہم اور مثبت رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امریکہ نے پاکستان کی جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، وہیں پاکستان نے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے عالمی امن اور عالمی معیشت کو بڑے بحران سے بچانے میں مدد ملی۔