• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا

معصومہ ابتکار : فائل فوٹو
معصومہ ابتکار : فائل فوٹو 

امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار کے بیٹے، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کی خواتین اور خاندانی امور کی سابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کے ویزے اور رہائشی حیثیت منسوخ کر دی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ابتکار کے بیٹے عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ اور بچے کا ویزا ختم کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ افراد کبھی بھی امریکا میں رہائش کے خصوصی حق سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں تھے۔ 

امریکی امیگریشن حکام کے مطابق یہ افراد اس وقت حراست میں ہیں اور ان کی ملک بدری کا عمل جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے یہ اقدام کچھ ہی عرصہ پہلے کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مارکو روبیو نے کئی ایرانی خواتین کے رہائشی حقوق بھی منسوخ کیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید