• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے 4 ہزار رنز مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نےپی ایس ایل میں چار ہزار رنز مکمل کر لئے۔ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی کے بابر اعظم اور کوسال مینڈس کی سنچری شراکت بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 46 ویں شراکت ہے۔بابر اعظم نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کیسب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ برابر کیا ۔کرس گیل نے 455 اور ویرا کوہلی نے 400 ٹی ٹوینٹی اننگز میں 46 سنچری شراکتیں بنائیں۔ بابر اعظم نے 339 اننگز میں 46 ویں سنچری شراکت کا سنگ میل عبور کیا۔

اسپورٹس سے مزید