کراچی(اسٹاف رپورٹر) میچ ریفری روشن مہاناما نےپی ایس ایل گیارہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پرمیچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔جمعے کی شب راولپنڈیز کے خلاف میچ میں انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق دو عشاریہ پانچ کی خلاف ورزی کی ۔گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نے سعد مسعود کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد نامناسب انداز میں بیٹر کی جانب اشارہ کیا تھا۔