• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروں، شاہراہوں، ٹریفک، ریلوے ٹریک، ہائے ویز کیلیے، "شعبہ فضائی نگرانی" قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس نے شہروں ، شاہراہوں ، ٹریفک ، ریلوے ٹریک ، ہائے ویز اور کچے کے علاقوں کی موثر و مستقل نگرانی کے لئے " شعبہ فضائی نگرانی " قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھونے شعبے کے قیام سے متعلق سینئرافسران سے جامع و قابل عمل سفارشات طلب کرلیں ، مجوزہ شعبہ فضائی نگرانی کے اسٹرکچر ، ایس او پی ، آپریشنل طریقہ کار، تنظیمی ڈھانچے کے تعین کے لئے سینئرافسرپرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ، ڈی آئی جی آئی ٹی کی جانب سے فضائی نگرانی کے موجودہ ذرائع ، جدید آلات ، ان کی خصوصیات ، مقاصد ، تربیتی تقاضوں ، حصول کے طریقہ کار اور متوقع فوائد پر تفصیلی بریفنگ دی ، آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھوکی زیرصدارت شعبہ فضائی نگرانی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ ، آئی ٹی ، ٹی اینڈ ٹی ، ڈی جی سیف سٹیزاتھارٹی ، اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جی سکھر و لاڑکانہ اورمتعلقہ ایس ایس پیز نے بزریعہ وڈیولنک شرکت کی ، اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے فضائی نگرانی کے موجودہ نظام ، جدید ٹیکنالوجی ، ڈرونز اور دیگر آلات کے استعمال ، تربیتی ضروریات اور اس کے عملی فوائد پرتفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں شریک افسران نے فضائی نگرانی کے حوالے سے اپنے تجربات ، تجاویز اور ممکنہ چیلنجز پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا ، فضائی اور ڈیجیٹل نگرانی جدید پولیسنگ کا ناگزیر تقاضا اور مستقبل ہے ، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور فضائی نگرانی کے نظام کے ذریعے پولیسنگ و سرویلنس نہ صرف آسان بلکہ مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد ہوجائے گی ، شہری علاقوں ، اہم شاہراہوں ، ریلوے ٹریکس، ہائی ویز اور کچے کے علاقوں میں مسلسل فضائی نگرانی جرائم کی بروقت روک تھام ، مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، ڈیجیٹل اور فضائی نگرانی کے مؤثر استعمال سے ٹریفک مینجمنٹ ، ہجوم پر قابو ، عوامی اجتماعات کی نگرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید موثر بنایا جاسکے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید