کراچی( پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق حرم امام علی رضا ؑمشہد ایران کا وفد آج بروز ہفتہ نماز مغربین میں مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں تشریف لائے گا۔ دعائے توسل حرم کے معروف قاری تلاوت فرمائینگے۔ مرد و خواتین کیلئے گنبد کے پرچم کی زیارت کا اہتمام ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری میثم کاظمی نے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔