کراچی( اسٹاف رپورٹر )بوٹ بیسن تھانے کی رشوت ستانی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لے لیا۔انہوں نے دونوں افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔سب انسپکٹر طاہد نوید اور سب انسپکٹر صفدر کو معطل کرتے ہوئے فوری ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔واقعہ کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کو دی گئی ہے۔ڈی آئی جی سائوتھ سید اسد رضا کے مطابق پولیس میں غیر پیشہ وارانہ رویے کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔