کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت سیتا رام کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2025 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔