کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بغدادی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 بچوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان شوقیہ طور پر موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور بعد ازاں کسی ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے۔ موٹر سائیکلیں مختلف تھانہ جات کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔