کراچی( اسٹاف رپورٹر )گارڈن پولیس و وفاقی سول حساس ادارے نے تعلیمی اداروں میں آن لائن منشیات سپلائی میں ملوث لیاری گینگ وار 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو منشیات سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ملزمان شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔ملزمان سے 6.68 کلو گرام چرس، ہیروئن، آئس، 8 پستول بمعہ راؤنڈز اور 5 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار وسیم جوجی گروپ سے ہے۔ ملزمان کی شناخت اکبر، نصیر، بلاول اور سدیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔