کراچی( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی اور ملزمان کی فرار ہونے میں مدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 22 اپریل 2026 کو ایم پی آر کالونی میں اے ایس آئی ابرار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم عمر ولد سعید کو گرفتار کیا۔ سہولت کار ملزم سے ملزمان فرار میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم فرار ہونے والے ملزمان سے مسلسل رابطے میں تھا اور کیس کی پیش رفت کے متعلق مرکزی ملزمان کو آگاہ کررہا تھا۔ملزم نے ہی مرکزی ملزمان کی شہری کراچی سے فرار ہونے میں مکمل مدد کی تھی۔ گرفتار ملزم اور اس کے موبائل فون سے مزید تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔