• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھاس کی آڑ میں گٹکا ماوا اور 5 من سے زائد چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گھاس کی آڑ میں گٹکا ماوا اور 5 من سے زائد چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق احسن آباد کے قریب کارروائی کرکے تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی گئی۔مویشی منڈی میں گھاس لے جانے کی آڑ میں چھالیہ اور گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کی جاتی تھی۔چھالیہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی جاتی تھی۔سوزوکی میں موجود 21 کٹے وزنی 210 کلو چھالیہ، تیار گٹکا ماوا اور جعلی نمبر پلیٹ برآمد کی گئی۔اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی سوزوکی نمبری KW-0401 کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔گاڑی کے مالک کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید