کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بلاول بھٹو کے سپاہی عوامی خدمت کے لیے گلی گلی میں موجود ہیں میئر نےضلع غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا انہوں نے بابِ خیبر روڈ کی بحالی اور میٹروول میں جاری کام کا معائنہ کیامحکمہ انجینئرنگ کے افسران نے میئر کراچی کو جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیاان کے ہمراہ ایم پی اے علی احمد جان، ٹاؤن چیئرمین موریرو میربہار علی اکبر اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے میئر نے کہا کہ پورے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، شہریوں کی شکایات اور مشکلات کا جلد ازالہ ہوگاپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا سکتی ہے سیاست میں خالی کارتوس چھوڑنے والے آج بھی الزام تراشی کر رہے ہیں، جبکہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیںضلع غربی میں جاری کام عوام کا پرانا مطالبہ تھا، جسے جلد از جلد مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر کام ہو رہا ہے، نہ صرف سڑکوں اور راستوں پر بلکہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی یورپین انویسٹمنٹ بینک کی مدد سے کام شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی سیاسی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بلاول بھٹو کے سپاہی عوامی خدمت کے لیے گلی گلی میں موجود ہیں۔