• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9 افراد زخمی ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود بلدیہ نمبر دو بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 35 سالہ ممتاز حسین ولد مختیار حسین زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔سرجانی بلاک ون چھتری چوک کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 ساکہ صادق ولد عبداالستار زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔گلشن معمار تھانے کی حدود جنجال گوٹھ سفید مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ ارسلان ولد نزاکت کے نام سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے پیش آیا۔اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول جدہ ہزارہ کالونی گھر میں گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ صبا زوجہ سراج کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ۔ کھارادر تھانے کی حدود لی مارکیٹ چوک ٹھٹھہ بس اسٹاپ کے قریب جھگڑے کے دوران لاٹھی ، ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 18 سالہ نور باغ ولد انوار ، 17 سالہ سرتاج ولد لقمان ، 20 سالہ عبدالسلام ولد الیاس اور 21 سالہ عبید ولد جاوید کے ناموں سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔منگھو پیر گرم چشمہ کے ایم سی مسجد کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، شناخت 35 سالہ محمد صادق ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید