کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں مسلح ملزمان نے زیر تعمیر عمارت کے مزدوروں کو لوٹ لیا،ملزمان رسیوں سے مزدوروں کے ہاتھ اور پیر باندھا کر 5 موبائل فونز اور 25 ہزار روپے جبکہ عمارت میں لگی پانی کی موٹر بھی لے اڑے، ملزمان کی تعداد 5 سے 6 تھی جو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے لیس تھے۔