کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر یار محمد گوٹھ میں چھری کے وار سے بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود یار محمد گوٹھ میں واقع گھر میں چھری کے وار سے ایک بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ زخمی ہو گئی جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔مقتولہ کی شناخت 13 سالہ اقراء دختر عبدالکریم اور زخمی خاتون کی 47 سالہ ارباب زادی زوجہ عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کے بہنوئی نے گھریلو تنازع پر چھریوں کے وار کیے جس سے اقراء موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی ماں زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم غلام محمد زخمی خاتون کا داماد اور جان بحق بچی کا بہنوئی ہے۔ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔