• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 بچیاں زخمی ہوگئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر غازی گوٹھ عثمان غنی مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔زخمی ہونے والی بچیوں کی شناخت 5سالہ ایمن دختر عقیل اور 4سالہ زویا دختر نظیم کے ناموں سے کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران پیش آیا۔پولیس نے دولہا کے والد اور دوست کو حراست میں لیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد دولہا فرار ہوگیا ۔زخمی ہونے والی بچیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید