• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ پولیس سے مبینہ مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے دو پستول اور متعدد راؤنڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد دونوں زخمی ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید