• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف الدین ایڈووکیٹ نے ملیر ہالٹ تا سعود آباد روڈ کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ملیر ہالٹ تا سعود آباد گیس اسٹیشن ریلوے ٹریک سے متصل حکیم محمد یامین صدیقی روڈ اور ذیلی سڑکوں کا بھی افتتاح کردیا گیا،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نومبر 2025 میں اس سڑک کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، سڑک کی بروقت تعمیر کلک کی جانب سے کی گئی، اس کے بعد اس کی تزئین و آرائش کی گئی اور 100 سے زائد پولز لگائے گئے اور اسٹریٹ لائٹس بھی تنصیب کردی گئی، سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کے عوام کے لیے کالا بورڈ تا سعود آباد ایک متبادل صاف ستھری روشن سڑک کا تحفہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے دیا گیا ہے اور اسی طرح ماڈل کالونی ٹاؤن میں ترقی کا سفر دن رات جاری ہے ، سیف الدین ایڈووکیٹ نے یوسی 5 توکل موبائل مال، گلزار بیکری، معین آباد پھاٹک پر ذیلی سڑکوں کا بھی افتتاح کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید