کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر آئے نئے ناظم آباد کی متاثرہ فیملیز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران سیکریٹری جنرل شاہدفراز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پرامن مہاجر آبادیوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، انہوں نے کہا کہ منگوپیر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بعض عناصر کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے قریبی مہاجر رہائشی سوسائٹی پر شدید پتھراؤ، ہوائی فائرنگ اور دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا، شاہد فراز نے کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس تمام صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر کردار ادا کرنے کے بجائے پسپائی اختیار کرتے نظر آئے، جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھ گیا۔