کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکانومی (سمندری معیشت) کی ترقی کے خواب کراچی فش ہاربر کی بدحالی اور فرسودہ نظام کے باعث شدید متاثر ہو رہے ہیں،عالمی معیار پر اپ گریڈ کیا جائے ، کراچی فش ہاربر ملک کے سمندری خوراک کے سب سے بڑے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں جدید سہولتوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے پاکستان عالمی سمندری تجارت میں پیچھے ہے۔