کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ حکمران تاجر بن کر سوچیں گے تو ایسے ہی فیصلے کریں گے۔ قیمتیں بڑھاتے وقت عالمی منڈی اور قیمتیں کم کرتے ہوئے آئی ایم ایف، ایسے فیصلے قوم کو منظور نہیں۔ آئی ایم ایف کی بجائے عوام اور اپنے ملک کے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کی کہ حکومت اشرافیہ، وزیروں اور مشیروں کے لاؤ لشکر کم کرکے عوام کو ریلیف دے۔