کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے کراچی میں ایک بڑے انسدادِ تجاوزات آپریشن میں قریباً ڈیڑھ ارب روپے کی قیمتی اراضی واگزار کروالی، ریلوے پولیس نے کارروائی کے دوران مزاہمت پر 12 افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) کراچی جمشید عالم اور ایس پی محمد امین عالم کی زیر نگرانی ملک مزمل حسین، عظمیٰ، ممتاز علی پھل اور ڈی ایس پی سید ذوالفقار علی شاہ کی مشترکہ قیادت میں اولڈ سرکلر ریلوے(کے سی آر)الائنمنٹ اور دیہہ دوزان میں آپریشن کرکے 1.42 ارب روپے مالیت کی 2.72 ایکڑ قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی۔