• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس: سابق آئی جی سندھ سمیت دس ملزمان طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ سمیت دس ملزمان کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمت دس ملزمان کو نوٹس جاری کردیا۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے ملزمان کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، سابق ایس ایس پی تنویر احمد طاہر کو بھی طلب کرلیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتیوں کا الزام ہے۔ ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد اور سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اے جی سندھ کے حکام سے مبینہ ملی بھگت کا الزام بھی سامنے آگیا۔ اینٹی کرپشن کی ضمنی چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید