• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سپرہائی وے پر احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے مکینوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سپرہائی وے( ایم نائن موٹر وے ) پر احتجاج کیا اورروکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائروں کو آگ لگاکر ایم نائن موٹر وے کے دونوں ٹریکس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی اور انٹرسٹی سمیت گارگو اور دیگر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک جام میں فائر ٹینڈرز اور ایمولینس بھی پھنس گئیں۔جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہرین نے کے الیکٹرک سے بجلی کی بحالی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید