• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ساتھی فرار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بوٹ بیسن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بیچ ویو پارک بلاک 4 کلفٹن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی شناخت فیض اللہ ولد امان اللہ، سلمان ولد یار محمد اور رحمت اللہ ولد حمید اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کا ساتھی سمیر موقع سے فرار ہوگیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین عدد 30 بور پستول بمعہ میگزین، 10 زندہ گولیاں اور موٹر سائیکل نمبر KQX-7369 برآمد کی۔برآمد موٹر سائیکل مقدمہ نمبر 364/2026 زیر دفعہ 382/34 تعزیرات پاکستان تھانہ بوٹ بیسن میں چھینی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے حالیہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور تھانہ فرئیر کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کا بھی اعتراف کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید