• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف بی ایریا بلاک 7 میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق جوہرآباد سے عوام کے ہاتھوں پکڑے گئے مبینہ ڈاکوئوں کی شناخت ندیم ولد عبدالغفار اور سعید احمد ولد راشد احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم ندیم عوامی تشدد کے باعث زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید