کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ میں ٹریفک حادثے میں پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ بی تھانے کی حدود شیرشاہ اٹلس ہنڈا کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیاجسے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر ہے جس کی شناخت 50 سالہ نورن شاہ ولد پیر محمد شاہ کے نام سے کی گئی۔ زخمی اہلکار کھارادر تھانے میں تعینات ہے۔