کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )تاریخی عمارت خالق دینا ہال میں پیرزادہ قاسم کی زیر صدارت شعر و سخن کی شاندار محفل،میئر کراچی مرتضی وہاب نے محفل مشاعرے میں نظم،جو ہوگا دیکھا جائے گا،پیش کر کے محفل لوٹ لی۔نامور شعراء نے کلام پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق تاریخی عمارت خالق دینا ہال میں شعر و سخن کی محفل کا انعقاد پیپلز پارٹی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام کیا گیا،صدارت ممتاز ماہر تعلیم اور نامور شاعر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، جبکہ مہمان خصوصی مئیر کراچی مرتضی وہاب تھے۔شکیل جعفری نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع شعراء کو بھرپور دادو تحسین میں لاجواب کلام پیش کیا۔ معروف شاعر ناصرہ زبیری، ڈاکٹر فاطمہ حسن ، ریحانہ روحی، عقیل عباس جعفری، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ اور شبیر نازش نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔میمان خصوصی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کی تاریخی عمارتوں میں ادبی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی۔فرئیر ہال، ڈینسو ہال اور خالق دینا ہال میں ماہانہ مشاعروں کے انعقاد کیا جائے گا۔ تاریخی عمارتوں کو ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ادبی محافل معاشرے میں مثبت سوچ اور مکالمے کو فروغ دیتی ہیں، شہر کی قدیم عمارتوں کو آباد رکھنے کے لیے ادبی تقریبات ناگزیر ہیں۔