• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا سپیکر پنجاب اسمبلی کو ٹیلیفون،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی ہمشیرہ، وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کی بھانجی مسز ملک عبد الحفیظ خان کے ایصالِ ثواب کے لیے فتح پور (قصور) میں خصوصی دعامفکر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کروائی، جس میں قرآن خوانی، محفل نعت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کو ٹیلیفون کیا اور ان کی ہمشیرہ اور بھانجی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ خصوصی دعا میں سینیٹر عابد شیر علی، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ علمائے کرام، اہلِ علاقہ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی بڑی تعداد میں خصوصی دعا میں شریک ہوئیں۔ خصوصی دعا میں قرآن خوانی، محفل نعت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے خصوصی دعا کی گئی۔
لاہور سے مزید