راولپنڈی(نمائندہ جنگ)پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرے گا، جب دنیا بارود کے ڈھیر پر کھڑی تھی تب پاکستان کی مدبرانہ سفارتکاری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرا کے تاریخ رقم کی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی راولپنڈی کے صدر شوکت عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان کا سفارتکاری کا عمل شروع ہوا ہے، بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی خارجہ پالیسیوں کے باعث آج پاکستان دنیا میں سرخرو ہو رہا ہے ۔