اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران676افراد،169گھرانوں،45ہوٹلوں،48دوکانیں،203مو ٹرسائیکلوں اور105گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 26مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔