• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ایران اور امریکہ کے مذاکراتی عمل کو خوش آمدید کہتی ہے، رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایران اور امریکہ کے مذاکراتی عمل کو خوش آمدید کہتی ہے۔ پاکستان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ یہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر قائم ہو تاکہ دنیا میں امن آئے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے موجودہ حکومت سے اختلافات ملکی مفادات پر کبھی مقدم نہیں رہے۔ جیل سے بیٹھ کر عمران خان نے مذاکراتی عمل کی حساسیت کی وجہ سے لیاقت باغ جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ 
اسلام آباد سے مزید