• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے سال 2025-26 کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے کے ہونہار اور مستحق طلباء کو بالخصوص فنی تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ خالد ماندائی نے بتایا ہے کہ BEEF اسکالرشپ پالیسی 2024 کی کامیابی کے تسلسل میں پروگرام کو مزید وسعت دی گئی ہے، جس کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے طلباء کو خصوصی مالی معاونت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسکالرشپس میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر دی جائیں گی، جبکہ معذور، یتیم اور اقلیتی طلباء کے لیے خصوصی کوٹہ بھی مختص ہے بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے ایسے طلباء جو سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہوں اور سال 2025 کے امتحانات میں کم از کم 60 فیصد یا سمسٹر سسٹم میں 75 فیصد نمبر حاصل کریں، درخواست دینے کے اہل ہوں گے خالد ماندائی کے مطابق منتخب طلباء کو BEEF پالیسی کے تحت مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں، کیونکہ آخری تاریخ 31 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کو باوقار مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید