ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم، لوٹ مار کے الزام میں 24مقدمات، تفصیلات کے مطابقتھانہ مخدوم رشیدکے علاقے میں عدنان اعجاز سے ڈاکو 1لاکھ 54ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میںنوید انجم کے گھر سے ڈاکولاکھوں روپے،طلائی زیوراتاور چاندی وغیرہ چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد اقبال اور محمد وسیم کے موبائل فونز، 26ہزار روپے اور جیولری سیٹ جھپٹا مارکر نامعلوم موٹرسائیکل سوار چھین کر لے گئے،تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں پیزا ڈیلیور کرنے والے سے ملزمان5ہزار روپے اور پیزا چھین کر فرار ہوگئے، سیتل ماڑی کے علاقے میں شہباز سے ڈاکوئوں نےموبائل فون چھین لیا،دہلی گیٹ کے علاقے میں محمود رضاکا موبائل فون چھن گیا جب کہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں یوسف کا میٹر بجلی، عبداللہ شاہ کا موبائل فون اور آئوٹر وغیرہ،دولت گیٹ کے علاقے میں وقاص شاہ کی موٹرسائیکل، لوہاری گیٹ کے علاقے میں نمرہ واصغر ،حرم گیٹ کے علاقے میں شعیب کے موبائل فونز اور بوہڑ گیٹ کے علاقے میں رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔