• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی میں شامل ہوں، حافظ نعیم الرحمٰن

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے عوام تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی میں شامل ہوں، کارکنان جماعت اسلامی کے دفاتر کو فعال اور عوام کی امیدوں کے مراکز بنائیں۔ نئی نسل کو دین سے جوڑنا ضروری ہے، موجودہ معاشرتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔ تنظیمی مضبوطی کے بغیر سیاسی یا عوامی کامیابی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ضلع ملتان کے اجتماعِ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر، قیم پنجاب جنوبی ثنااللہ سہرانی اور امیر ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ پچیس اپریل سے بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگا۔
ملتان سے مزید