میرپورخاص(رپورٹ:سید محمد خالد)میر پور خاص :نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، ورثا کا دھرنا جاری ہے دھرنا ختم کرنے کی پولیس درخواست مسترد، متوفیہ طالبہ کی بہن کی حالت غیر ہو گئی، متاثرین تفصیلات کے مطابق مقامی نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی اور اسے ہراسانی کرنے کے کیس پر ورثا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ٹول پلازہ میرپورخاص پر دھرنا دو روز سے جاری ہے۔ دھرنے کے باعث ٹول پلازہ پر ٹریفک معطل، گاڑیوں کی قطاریں لگ ہوئی ہیں۔ ادہر پولیس افسران نے دھرنے میں پہنچ کر احتجاج ختم کرنے کی کئی بار درخواست کی جسے مظاہرین نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ پہلے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔