کراچی (اسد ابن حسن) سندھ اریگیشن ڈپارٹمنٹ نے سندھ کوسٹل ریزیلینس پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی اور ملکی ایکسپرٹس کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ پاکستان میں ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میںکمیونٹیز ریزیلیس (سماجی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت) ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے قرضہ فراہم کرنے کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کے لیے مجموعی طور پر 957کلیدی عملے کو بھرتی کیا جائے گا جن میں 76بین الاقوامی ایکسپرٹس اور 851ملکی ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔