اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہدیکھنا ہو گا امریکہ اچھے میزبان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں،‘ ایرانی سفیر یہ ریمارکس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں دیے۔ انھوں نے کہا کہ آج پاکستان ایرانی قوم کے خلاف شروع کی گئی ایک غیر قانونی جنگ کو ختم کرنے میں مدد کے لیے اسلام آ باد میں میزبانی اور ثالثی کے ذریعے کردار ادا کررہا ہے۔