کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر ڈیفنس سسٹم،کندھے سے فائرکیے جانیوالے میزائل شامل ہیں، چند ہفتوں میں فراہمی کا امکان ہے۔ ہتھیاروں کی ترسیل کو تیسرے ممالک کے ذریعے چھپانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ یہ دعویٰ سی این این کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق چین مبینہ طور پر ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جن میں کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائل سسٹمز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔