جکارتا ( آن لائن ) انڈونیشیا نے پاکستان میں آج ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں ترجمان انڈونیشین وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت مثبت ابتدائی قدم ہے۔ انڈونیشین وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ پیشرفت تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی، تنازعات کے پْرامن اور پائیدار حل کی ترغیب دیتی ہے۔